:نامعلوم فاختہ
Funny Urdu Stories Every Week!
Dove صابن کی تشہیری کیمپین کیلئے ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے ۔ ۔یہاں ہم نے اپنی ماڈل کے ایک سائیڈ پر Dove لگایا اور ایک سائیڈ پر لاڈو صابن ۔ ۔ ماڈل کا منہ دھلوانے کیلئے ہم نے نل کھولا ہی تھا کہ پانی آنا بند ہوگیا ۔ ۔ ہمارے ساتھی نے موٹر چلانے کیلئے پلگ لگایا تو وولٹیج کی کمی کی وجہ سے موٹر جل گئی ۔ ۔ تھوڑی ہی دیر میں ایک دھماکے کی آواز آئی اور پتہ لگا کہ علاقے کا فیڈر ٹرپ ہوگیا ہے ۔ ۔ ہم ابھی موم بتی ڈھونڈ رہے تھے کہ ماڈل نے چیخیں مارنی شروع کردیں ۔ ۔ اس کی آنکھ میں صابن گھس گیا تھا ۔ ۔ ہم اسے لے کر باہر بھاگے اور گاڑی میں بٹھا کر ہسپتال لے جانے لگے ۔ ۔ ابھی مین روڈ پر نکلنے ہی لگے تھے کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا اور گولی ہمارے ساتھی کو لگ گئی






