پیر، 30 نومبر، 2015

عادل نیوز: مایوسی

adil news mayoosi
ناظرین اب کی  بار تو میں قسم اٹھا کر کہ سکتا ہوں کہ عادل نیوز کی نئی قسط میں تاخیر رشید خبری کی وجہ سے ہی ہوئی۔ نئی قسط کیلئے رپورٹنگ پر ان کا انتظار کرتے کرتے جب کئی گھنٹے گزر گئے تو میں نے ان کے گھر پر فون کیا۔ معلوم ہوا کہ موصوف ایک نئی خبر کا سن کر بھاگے بھاگے معلومات لینے گئے تھے اور جب واپس آئے تو خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ کچھ دیر تک کمرے سے گدھے کے رینکنے کی آوازیں آتی رہیں تو گھر والے سمجھے کہ شاید حسبِ معمول کوئی مزاحیہ فلم لگا کر ہنسنے میں مصروف ہیں۔ مگر تھوڑی دیر بعد جب ریں ریں میں بھوں بھوں کی آمیزش ہوئی اور کرب جھلکنے لگا تو دروازہ بجا کر خیریت دریافت کی گئی۔ اندر سے جواب آیا کہ بس اب اس کمرے سے ان کی لاش ہی نکلے گی۔ رشید خبری کی خبر سن کر میرے اوسان خطا ہو گئے۔ موت تو بہرحال حق ہے اور رشید خبری کے مرنے سے کسی کو بھلا کیا فرق پڑ سکتا تھا کیونکہ ان کا تعلق نہ تو فرانس سے ہے نہ امریکہ سے مگر عادل نیوز کو کافی بڑا دھچکا لگ سکتا تھا اور میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں مگر لوگوں میں مسکراہٹیں بانٹنے والی اس عادل نیوز کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کر سکتا۔ سو میں نے اسی وقت دوڑ لگائی، چار چار سیڑھیاں ایک جست میں پھلانگتا گھر سے نیچے اترا، کمپاؤنڈ کی پارکنگ کی طرف رخ کیا، گاڑی سٹارٹ کی اور جب دیکھا کہ پڑوس کے شبیر انکل بھی پیچھے پیچھے بھاگے چلے آتے ہیں تو فوراً روڈ پر نکل آیا اور رکشہ پکڑ کر رشید خبری کے ہاں روانہ ہو گیا۔ "کمبخت چور اچکا کہیں کا جب دیکھو نقلی چابیوں سے میری گاڑی اسٹارٹ کر کے بھاگ جاتا ہے بدبخت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔" دور تک شبیر انکل کی مشفقانہ صدائیں گونجتی رہیں۔



ہفتہ، 21 نومبر، 2015

ملا کا چاند


mulla ka chandلیبارٹری میں پروفیسر حامد ہمیں مینڈک کے پھیپڑوں کے خلیات کا نظارہ خورد بین سے باری باری کروا رہے تھے اور ہم ابکائیاں لے لے کر نظارے سے محظوظ ہو رہے تھے۔ ملا کی باری آئی (تقریباً ہر کلاس میں ایک داڑھی والا لڑکا ہوتا ہے جس کا نام ملا ہی پڑ جاتا ہے) اور عادت کے مطابق اس نے خوب تسلی سے خلیات دیکھے اور مستقل سبحان اللہ کا ورد کرتا رہا۔ اس پر ہمارے روشن خیال پروفیسر کا چہرہ کچھ مزید ترچھا سا ہوتا چلا گیا اور نا پسندیدگی کے تاثرات چہرے پر بد نما پھوڑوں کی طرح ابھر آئے۔



منگل، 10 نومبر، 2015

اقبال ڈے

علامہ اقبال ڈے
ایک پکے سچے پاکستانی اوراوپر سے کچھ حد تک لکھاری ہونے کے ناطے میرا فرض عین ہے کہ میں اپنے پڑھنے والوں کو علامہ اقبالؒ کی شاعری پڑھنے اور سمجھنے کی تلقین کروں۔ اقبال نے جس قدر سادگی اور سلاست سے ایک اسلامی معاشرے کے افراد کی تربیت کی ہے یہ ہنر کسی اور شاعر کے نصیب میں نہیں آیا۔ آپ کا ایک شعر ملاحظہ ہو:



پیر، 2 نومبر، 2015

یہ مائیں بھی نا!!

yah_mayain_bhi_na
ڈاکٹر احمد کی امی کو جواب دے چکے تھے، اب وہ ہسپتال کے ایک کونے میں پڑی اپنی تکلیف دہ زندگی کے عوض ایک پرسکون موت کی دعائیں مانگ رہی تھیں۔

احمد شدید پریشان تھا۔ اسے کسی نے بتایا کہ ایک پیر صاحب کچھ دعائیں لکھ کر دیتے ہیں جنہیں پڑھنے سے مریض کو شفاء ہو جاتی ہے۔ احمد بھاگا بھاگا گیا



جمعرات، 29 اکتوبر، 2015

میری ناک

لوگ اور موسم دیکھتے ہی دیکھتے بدل جاتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ موسم بدلنے کا ہمیں انتظار رہتا ہے اور لوگوں کے بدلنے کا دھڑکا (اور بھی فرق ہونگے، ہمیں صرف یہی لگتا ہے، کیوں؟ کیونکہ ہماری مرضی!) سو دیکھتے ہی دیکھتے موسم نے کروٹ بدلی اور سورج کی تپش کو خود پر سے جھٹک ڈالا۔ ایک ہی دن میں سردی نے اپنی دھماکے دار اینٹری دے ماری اور جسم نے اپنی بیٹری ڈاؤن کر کہ پرزور احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ سستی، کاہلی، زکام، ہلکا سا بخار، خراب گلہ وغیرہ موسمِ سرما کی خصوصی سوغات ہیں سو وہ اس بار بھی دل کھول کر اپنے ساتھ لایا۔

کل ہی کی بات ہے کہ ہم دن بھر کے 'آرام' سے تھکے ہارے بستر پر سونے کیلئے لیٹے تو اچانک کہیں سے سیٹیاں بجنے کی آواز آنے لگی۔



جمعہ، 2 اکتوبر، 2015

عادل نیوز: زار و قطار

ناظرین انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور بلآخر ہم حاظر ہو رہے ہیں آپ سب کی پسندیدہ و برگزیدہ عادل نیوز کی نئی قسط کے ساتھ۔

ناظرین تاخیر کی وجہ ہر بار کی طرح ہمارے اکلوتے جانباز رپورٹر/کیمرہ مین/صحافی 'رشید خبری' ہی ٹھہرے جو کہ عیدالفطر کے بعد ہی حج کے مقدس فریضے پر روانہ ہو چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج گناہوں سے پاک کر دیتا ہے اور ان کی معصوم سی زندگی میں کوئی قابلِ ذکر گناہ ہی نہیں اسلئے وہ حج سے قبل ایک دو مہینے دبئی کے پوش علاقوں میں گزارنا چاہتے ہیں۔
مدینہ منورہ میں داخل ہونے پر بھی ہمارے رشید خبری کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب محافظین نے ان کی شکل دیکھتے ہی 'مجوسی مجوسی' کا شور مچا دیا اور انہیں اٹھا کر وہاں سے باہر پھینک دیا گیا۔ خوشقسمتی سے اسی وقت وہاں ایک



پیر، 14 ستمبر، 2015

جدید پاکستانی فلم بنانے کی آسان ترکیب

how_to_make_new_pakistani_movies_funny_urdu_articleدوستو آج میں آپ کو بتاؤنگا ایک شدھ (خالص) پاکستانی فلم بنانے کی آسان ترکیب جس پر عمل کر کہ آپ ایک کامیاب فلم بنا پائینگے اور اپنے سچے اور محبِ وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے پائینگے۔
(نوٹ: ترکیب کی حرف بہ حرف پیروی کریں ورنہ پاکستانی کے بجائے تامل فلم بھی بن سکتی ہے اور اس کا ذمہ دار میں نہیں ہونگا)

1۔ سب سے پہلے مرحلے میں اپنا مستند شجرہ اور نسب و حسب برآمد کریں۔ 



جمعہ، 4 ستمبر، 2015

روم کے ساحل پر



A_Poem_For_Aylan
شام کے جنگی حالات سے زندگی کی آس میں نکلنے والے اس معصوم بچے کی لاش نے کروڑوں آنکھیں پرنم کر دیں اور کروڑوں دلوں کو تڑپا دیا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آج یورپ میں بھرپور تحریک چل پڑی ہے جس میں عوام سے لیکر خواص تک سب اپنے ممالک پر زور ڈال رہے ہیں کہ شامی مہاجرین کو پناہ دی جائے ۔ ۔ ۔ ہو سکتا ہے کہ یورپ راستے کھول بھی دے ۔ ۔ ۔ مگر مجھے معلوم ہے کہ بشار الاسد کے ظلم و بربریت میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ ۔ ۔ مجھے معلوم ہے کہ داعش کا گردنیں کاٹنا اسی طرح چلتا رہے گا ۔ ۔ ۔  مجھے معلوم ہے کہ عرب دنیا کے دروازے اب بھی "امت" کے لاچاروں پر بند ہی رہینگے کہ ان دروازوں سے سونے کی بنی فراریاں تو آ سکتی ہیں مگر محمد عربی (ﷺ) کی امت کے بچے نہیں۔ ۔ ۔  مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ ہم بھی کچھ نہیں کرینگے کیونکہ ہمارے اپنے مسائل بہت ہیں ۔ ۔ ۔ مگر مجھے ایک بات اور بھی معلوم ہے ۔ ۔ ۔ مجھے معلوم ہے کہ  ۔ ۔ ۔ جس نے بچوں کو  اپنی جنت کا پھول کہا ہے ۔ ۔ ۔ جو 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے ۔ ۔ ۔ اس نے بھی تو یہ سب دیکھا ہوگا۔ ۔ ۔ اس بچے کی مجبوری دیکھی ہوگی ۔ ۔  ہماری بے حسی بھی دیکھی ہوگی ۔ ۔ ۔

Muslim_Nation_Watching_Kids_Die

سنو  ۔ ۔ ۔ آج خالی ہاتھ نہیں جانا ۔ ۔ ۔
کچھ کھلونے لے لو ۔ ۔
اور کچھ میٹھا بھی ۔ ۔ ۔
سنو ۔ ۔ ۔ وہ ڈرا ہوا ہوگا ۔ ۔ ۔
اسے ہرگز ڈرانا مت ۔ ۔ ۔
اسے لہروں نے مارا ہے۔ ۔ ۔
اور پانی نے گھسیٹا بھی ۔ ۔ ۔

سنو ۔ ۔ ۔ بہت آرام سے لانا ۔ ۔ ۔
وہ بیحد تھک چکا ہوگا ۔ ۔ ۔
کئی پتھروں سے ٹکرا کر۔ ۔ ۔
جب زخمی ہوا تھا وہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بس چھوڑو یہ قصہ اب  ۔ ۔ ۔
ذرا جلدی سے جانا تم
اسے پیار سے لانا تم  ۔ ۔ ۔
سنو ۔ ۔ ۔ دل مضبوط ہی رکھنا  ۔ ۔ ۔  بڑی مشکل یہ گھڑی ہے ۔ ۔ ۔
سنو ۔ ۔ ۔ روم کے ساحل پر ۔ ۔ ۔ ۔  ایک لاش پڑی ہے ۔ ۔ ۔!!

؎ فراز عادل



پیر، 31 اگست، 2015

جنم آف دی لیجنڈ

Faraz_Adil_Funny_Urdu_Story_Janam_Of_The_Legendسکندرِ اعظم نے آدھی دنیا فتح کرنے کے بعد اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ہند کے اطراف میں پڑاؤ ڈالا تو اپنی بے تحاشہ پھیلی ہوئی سلطنت کا سوچ کر اس کے دل میں تفخر کا لاوا امڈ آیا۔ نشہ غرور میں اس نے اپنے سب سے بہترین نجومیوں اور کاہنوں کو فوری طور پر طلب کیا اور کہا:
"زمین کے اس طول و عرض میں مجھ جیسا عظیم فاتح کسی نے نہ دیکھا ۔ ۔ ۔ انسان کی تاریخ مجھ جیسے عظیم فاتح کا مماثل ظاہر کرنے سے قاصر ہے ۔ ۔ ۔ مگر میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا مستقبل میں کوئی ایسا مردِ آزما نظر آتا ہے جو میری فتوحات کے اس انبار کو معمولی کر دکھائے؟"

خیمہ دربار میں سناٹا چھا گیا ۔ ۔ ۔



منگل، 11 اگست، 2015

میرا پاکستان کہاں گیا۔۔۔!!؟؟

میرا پاکستان کہاں گیا۔۔۔!!؟؟

Pakistan-Independence-Day-Special-Urdu-Story
(یومِ آزادی اسپیشل ۔ ۔ دل کو چھو جانے والی کہانی۔ مکمل ضرور پڑھیں!)

بابر نائی کی دکان پر کیا حجام کیا حجامت بنوانے والے اور کیا حجامت کے منتظر ۔ ۔ سب ہی دکان کے ایک اونچے کونے پر نصب چھوٹے سے ٹی وی پر پورے جوش اور انہماک کے ساتھ پڑوسی فلم کا ایک سنسنی خیز ہاکی میچ سین دیکھنے میں مشغول تھے ۔ ۔ "وہ مارا۔۔۔!!" گول ہوتے ہی ایک نوجوان نے جوشیلے انداز میں مٹھی لہرا کر نعرہ مارا اور فضا بیک گراؤنڈ میں چلنے والے پڑوسی ملک کے ترانے سے گونج اٹھی ۔ ۔ ۔

ٹھش ش ش۔۔۔!!!

ابھی جشن پورا نہیں ہوا تھا کہ ایک بڑا سا پتھر گولی کی رفتار سے آ کر سیدھا اسکرین پر لگا اور ٹی وی ٹوٹنے کی زوردار آواز نے سب کو سکتے میں ڈال دیا۔

"ابے ۔ ۔ پھر توڑ دیا میرا ٹی وی ۔ ۔ یہ مستانہ کہاں سے گھس آیا تھا دکان میں




ہفتہ، 8 اگست، 2015

یہ میری ماں ہیں (دوسرا اور آخری حصہ)

یہ میری ماں ہیں:

https://asdhelp.files.wordpress.com/2010/08/teacher_0.jpg

اگلے دن جب مسز تھامسن کلاس میں داخل ہوئیں تو انہوں نے اپنی عادت مستمرہ کے مطابق اپنا روایتی جملہ "آئی لو یو آل" دہرایا ۔ مگر وہ جانتی تھیں کہ وہ آج بھی جھوٹ بول رہی ہیں۔ کیونکہ اسی کلاس میں بیٹھے ایک بے ترتیب بالوں والے بچے جیڈی کے لیے جو محبت وہ آج اپنے دل میں محسوس کر رہی تھیں وہ کلاس میں بیٹھے اور کسی بچے کے لیے ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ لیکچر کے دوران انہوں نے حسبِ معمول ایک سوال جیڈی پر داغا اور



یہ میری ماں ہیں (حصہ اول)

یہ میری ماں ہیں:


https://asdhelp.files.wordpress.com/2010/08/teacher_0.jpg
مسز تھامسن امریکہ کے ایک چھوٹے سے شہر گارلینڈ میں پرائمری اسکول کلاس 5 کی ٹیچر تھیں۔ ان کی ایک عادت تھی کہ وہ کلاس شروع کرنے سے پہلے ہمیشہ "آئی لو یو آل" بولا کرتیں۔ مگر وہ جانتی تھیں کہ وہ سچ نہیں کہتیں۔ وہ کلاس کے تمام بچوں سے یکساں پیار نہیں کرتی تھیں۔ کلاس میں ایک ایسا بچہ تھا جو مسز تھامسن کو ایک آںکھ نہ بھاتا۔ اس کا نام جیڈی تھا۔ جیڈی میلی کچیلی حالت میں اسکول آجایا کرتا۔ اس کے بال بگڑے ہوئے ہوتے، جوتوں کے تسمے کھلے ہوئے، قمیض کے کالر پر میل کا نشان۔ ۔ ۔ لیکچر کے دوران بھی اس کا دھیان کہیں اور ہوتا۔ مسز تھامسن کے ڈانٹنے پر وہ چونک کر انہیں دیکھنے تو لگ جاتا مگر اس کی خالی خولی نظروں سے



عادل نیوز: جرمن ہمارے؟؟؟


عادل نیوز کی عادلانہ خبر - جرمن ہمارے ۔۔؟؟


(عادل نیوز کی پہلی چھوٹی ننھی منی سی مگر یادگار قسط جس کے بعد عادل نیوز کے طوفان انگیز مزاحیہ خبر سلسلے کا آغاز ہوا اور ہزاروں لوگوں کے دل میں گھر کر گیا!!)

Adil-News-Germany-Plays-Pakistani-National-Anthem
جھومتی جھامتی خبر کے مطابق گذشتہ برس وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے جرمنی دورے پر جرمنی فوج اور حکام نے پاکستانی قومی ترانہ چلا کر خراجِ عقیدت پیش کیا تھا جس کی ویڈیو پاکستان تک اب پہچی ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ جرمن فوجیوں کو بالخصوص پاکستانی قومی ترانے کے بول یاد کروائے گئے تھے اس لیے انہوں نے خوب لہک لہک کر دھن کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا جبکہ پاکستانی حکام اس دوران ذیرِ لب کچھ عجیب سے بول بڑبڑاتے رہے اور ترانے کے اختتام پر ایک لیگی وزیر نے تو پرجوش انداز میں میاں صاحب پر پھونکیں بھی دے ماریں۔

پاکستان میں یہ ویڈیو پہنچنے پر پاکستانی عوام میں



فاسٹ باؤلر اور فاسٹ سینچریاں

فاسٹ باؤلر اور فاسٹ سینچریاں:


Fast-Bowlers-And-Fast-Centuries
"ناظرین 'عادلانہ کمنٹری' باکس سے میں ہوں آپ کا کمنٹیٹر فراز عادل آپ کے ساتھ لائیو۔"
1990:
مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بال کو ہاتھ میں محبوب کی زلف کی طرح گھماتے ہوئے بیٹسمن کی جانب دوڑے اور ہاتھ تیزی سے گھما کر بال بیٹسمین کی جانب روانہ کر دی۔ بال 360 ڈگری پر گردش کرتی ہوئی بیٹسمن کی جانب لپکی ۔ ۔ بیٹسمن کی آنکھوں کی پتلیاں بال پر مرکوز ہونے کے باعث چند ہی لمحوں میں چکرا چکرا کر ساکت ہو چکی ہیں اور وہ پتھرائی ہوئی نظروں سے اسے دیکھنے لگا ہے۔ ۔ ناظرین بال نے



مسئلہ فیس بک!!

مسئلہ فیس بک!!



http://seotowebdesign.com/wp-content/uploads/2015/06/Easy-5-ways-to-find-fake-Facebook-account.jpg
مسئلہ فیس بک!!

اماں یار یہ مارک زکربرگ تو لگتا ہے فیس بک کا ٹھیکہ سندھ حکومت کے حوالے کر کہ برنس روڈ پر پشاوری آئسکریم بیچ رہا ہے آج کل۔ غضب خدا کا عجب ہیجان انگیز کیفیت برپا ہے پیجز پر۔ آدھے سے زیادہ لوگوں کو کہانیاں پوری نہیں مل پا رہی ہیں اور دھمکیاں مجھے سننے کو مل رہی ہیں "بھائی کب کرو گے پوسٹ؟" "بھائی کیا آدھی پوسٹ کر دی دوبارہ سے اور کتنا انتظار کریں ہم؟" کچھ لوگوں کے مسیج پڑھ کر تو ایسا لگتا ہے جیسے میرے گھر کی دیوار ٹاپ کر اندر آن کودینگے اور کہانیوں کی ڈکیتی مار کر لیجائینگے۔ جبکہ 



گدھ کون؟

گدھ ۔ ۔

Who-Is-The-Real-Vulture-Urdu-Articles

دوستو یہ تصویر 'کیون کارٹر' نامی ایک فوٹو جرنلسٹ نے جنوبی سوڈان کے دورے پر لی جس میں ایک بیمار لاغر 
بچہ بھوک سے نڈھال بیٹھا ہے اور اس سے کچھ فاصلے پر ایک گدھ اس کے مرنے کے انتظار میں ہے تاکہ وہ اسے اپنی خوراک بنا سکے۔ کیون کارٹر سمیت کسی بھی جرنلسٹ کو ان بچوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ ان سے بیماریاں لگنے کا خدشہ تھا اس لیے وہ اسے اٹھا کر کسی محفوظ مقام پر نہ لے جا سکا۔ ویسے بھی



پیر، 27 جولائی، 2015

عادل نیوز - والہانہ عقیدت

عادل نیوز  - والہانہ عقیدت:

Funny_Pakistan_Urdu_News_Adil_News

(نوٹ: عادل نیوز پلیٹ فارم کافی عرصہ سے پوری ذمہ داری کے ساتھ ملک کی مایوس کن سیاسی صورتحال سے مزاح کھود کھود کر نکالتا آ رہا ہے اور آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا آ رہا ہے۔ اگر آپ اپنے لیڈران سے اتنی ہی والہانہ عقیدت رکھتے ہیں جتنی کہ بالکل نہیں رکھنی چاہیے تو براہِ مہربانی عادل نیوز پڑھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ آپ کو 'تیر' کی طرح چبھ سکتی ہے، 'بلے' کی طرح سر پر بج سکتی ہے اور 'شیر' کی طرح چیر پھاڑ کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عادل نیوز مکمل طور پر ایک غیرجانبدار نیوز پلیٹ فارم ہے جیسا کہ ہمارے مایہ ناز رپورٹر رشید خبری نے  ایک شب اپنے پسندیدہ مشروب کی چار چسکیاں لینے کے بعد عادل نیوز کی شان میں فرمایا اور کیا ہی خوب فرمایا کہ:



جمعہ، 24 جولائی، 2015

نامعلوم فاختہ:

:نامعلوم فاختہ
Funny Urdu Stories Every Week!



  Dove  صابن کی تشہیری کیمپین کیلئے ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے ۔ ۔یہاں ہم نے اپنی ماڈل کے ایک سائیڈ پر Dove لگایا اور ایک سائیڈ پر لاڈو صابن  ۔ ۔ ماڈل کا منہ دھلوانے کیلئے ہم نے نل کھولا ہی تھا کہ پانی آنا بند ہوگیا ۔ ۔ ہمارے ساتھی نے موٹر چلانے کیلئے پلگ لگایا تو وولٹیج کی کمی کی وجہ سے موٹر جل گئی ۔ ۔ تھوڑی ہی دیر میں ایک دھماکے کی آواز آئی اور پتہ لگا کہ علاقے کا فیڈر ٹرپ ہوگیا ہے ۔ ۔  ہم ابھی موم بتی ڈھونڈ رہے تھے کہ ماڈل نے چیخیں مارنی شروع کردیں ۔ ۔ اس کی آنکھ میں صابن گھس گیا تھا ۔ ۔ ہم اسے لے کر باہر بھاگے اور گاڑی میں بٹھا کر ہسپتال لے جانے لگے  ۔ ۔ ابھی مین روڈ پر نکلنے ہی لگے تھے کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا اور گولی ہمارے ساتھی کو لگ گئی




پیر، 20 جولائی، 2015

عیدالبندوق؟

عیدالبندوق؟


Kids playing with toy guns on eid
Picture Source: http://www.dawn.com/
ایک وقت تھا جب عید پر بچے عید کارڈز لیا کرتے تھے ۔ ۔ رنگین مارکرز سے دوستوں کے نام خلوص بھرے اشعار لکھتے اور بڑی توجہ سے جا کر دوستوں میں بانٹا کرتے تھے ۔ ۔

آج کے بچے عید کا چاند نظر آتے ہی خوفناک قسم کی بندوقیں لے آتے ہیں اور گلی گلی مورچہ بند ہو کر دوستوں پر بلا اشتعال 'چھائرنگ'  کرتے  نظر آ رہے ہوتے ہیں ۔ ۔ جہاں ہماری کوشش ہوتی تھی اپنے بہترین دوست کو سب سے اچھا شعر اور محبت بھری سطریں لکھ کر دیں ۔ ۔ وہاں ان بچوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بہترین دوست کی آنکھ چھرا مار کر باہر نکل دیں۔

عید کے دنوں میں گھر سے باہر نکلنے سے پہلے اچھی طرح دائیں بائیں دیکھنا پڑتا ہے کہ



اتوار، 19 جولائی، 2015

داستان ۔ ۔ !!

داستان ۔ ۔

Funny Urdu story on Eid day
Pic Source 1: https://www.worldslastchance.com
Pic Source2:http://saber-studio.aminus3.com/
Pic Source 3: http://interestingliterature.com/

15 جولائی، سنہ 3089 ۔ ۔

تیسری جنگِ عظیم کے بعد اب دنیا لگ بھگ تمام سانس لینے والوں سے محروم ہوچکی تھی۔ ۔  امریکہ برطانیہ فرانس روس چین پاکستان بھارت سب نے ایک دوسرے پر جوہری بم گرا کر دنیا کو تہس نہس کر دیا تھا۔ ۔ ۔  مگر شاید قیامت اب بھی آنا باقی تھی ۔ ۔ کیونکہ کچھ اجسام اس تباہ شدہ دنیا میں ایسے موجود تھے جو اب بھی ہوا پانی خرچ کر رہے تھے ۔ ۔  جو سفر کر رہے تھے ویران کھنڈرات جیسی اس مسمار شدہ دنیا میں  ۔ ۔ تاکہ اپنی تاریخ جان سکیں ۔ ۔ اپنے نکتہ آغاز کا پتہ لگا سکیں ۔ ۔ بربادی کی پرتوں تلے دفن انسانی تہذیبوں کو نکال سکیں تاکہ انسان جینے کا ڈھب دوبارہ سیکھ سکے ۔ ۔ بچی کچی انسانیت کی آخری امیدیں ان سے وابستہ تھیں ۔ ۔



جمعرات، 16 جولائی، 2015

خود غرض

خود غرض ۔ ۔


Urdu story KHUD GHARZنت نئے زرق برق لباس اور خوبصورت ستاروں سے مزین دوپٹوں کے نظارے ۔ ۔ چمک لگی چوڑیوں کی شوخ سجاوٹیں ۔ ۔ بیگز اور جوتوں کی پرکشش نئی ورائٹی ۔ ۔  خوشبو خانوں سے اٹھنے والی بھینی مسحور کن خوشبوئیں ۔ ۔ سینٹرل اے سی سے نکلنے والی یخ بستہ ہوائیں  ۔ ۔
انعم کو شاپنگ مال کی ہر ہر ادا محبوب تھی۔ خاص طور پر عید پر تو مال میں شاپنگ کرنے کا مزہ ہی دوبالا ہوجاتا۔ ہر طرف خوشگوار چہل پہل، مسرت سے تمتماتے چہرے، کہیں قہقہے کہیں مسکراہٹیں۔ انعم مال آتی تو اس کا واپس جانے کا دل ہی نہ کرتا۔ ۔ ہر بار اماں اسے زبردستی پکڑ کر واپس لے جایا کرتیں ۔ ۔
"اماں اتنی جلدی؟" وہ منہ بسورتی۔

 "بس بیٹا اس سے زیادہ سانس نہیں میری ٹانگوں میں۔ تو تتلی کی طرح اڑتی پھرتی ہے ہر جگہ ۔ ۔ پیچھے پیچھے تو مجھے ہی گھسٹنا پڑتا ہے نا!" اماں بمشکل جواب دے پاتیں اور انعم ان کی حالت دیکھتے ہوئے مجبوراً واپسی کا رخ کرتی۔
مگر اس بار صورتحال یکسر مختلف تھی۔



منگل، 14 جولائی، 2015

اسلامی عبادات کے حیرت انگیز فوائد (تیسری اور آخری قسط):

اسلامی عبادات کے حیرت انگیز فوائد (تیسری اور آخری قسط):
Benefits of Islamic Fasting

پچھلی دو اقساط میں ہم نے جانا کہ انسانی جسم میں کیسی حیرت انگیز قوتیں گردش میں ہوتی ہیں، ان کے مراکز کہاں کہاں موجود ہیں اور کون سا مرکز کن جسمانی حصوں سے منسلک ہے۔ (پچھلی اقساط پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں 'پہلی قسط' 'دوسری قسط') اس کے علاوہ ہم نے جسم کے تمام انرجی پوائنٹس ایکٹو کر کے جسم میں انرجی پیدا کرنے اور بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کا ایک سیر حاصل اور آسان طریقہ بھی جانا۔
جیسا کہ اب ہم جانتے ہیں کہ یہ شاندار قوتیں جسم میں موجود ہوں تو انسانی جسم اور دماغ کی کارکردگی کئی سو گنا بڑھ جاتی ہے۔ تو پھر ایسا کیسے ممکن ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے کامل دین میں ہمیں ان حیرت انگیز قوتوں کو حاصل کرنے کا کوئی طریقہ نہ دے رکھا ہو؟ آج اس سلسلے کی تیسری اور آخری قسط میں ہم دیکھینگے کہ اسلامی عبادات کیسے ان قوتوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔



جمعہ، 10 جولائی، 2015

اسلامی عبادات کے حیرت انگیز جسمانی فوائد (دوسری قسط)

اسلامی عبادات کے حیرت انگیز جسمانی فوائد (دوسری قسط)


Amazing health from Islamic prayers 2'اسلامی عبادات کے حیرت انگیز فوائد' کی پہلی قسط میں ہم نے جانا کہ انسانی جسم میں کیسی غیر مرئی قوتیں یا انرجیز موجود ہوتی ہیں (جن حضرات نے پہلے قسط نہیں پڑھی وہ یہاں کلک کر کہ لازمی پڑھ لیں)۔ دوسری قسط میں ہم یہ دیکھیں گے کہ انرجی جسم میں کیسے گردش کرتی ہے، کن مقامات پر محفوظ ہوتی ہے اور اس کا راستہ رکنے سے کیا ہوتا ہے۔
اب ہم جانتے ہیں کہ ہوا اور غذا سے ہمیں ایک خاص قسم کی 'کی انرجی' حاصل ہوتی ہے۔ مگر اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ انرجی محفوظ کہاں ہوتی ہے؟



بدھ، 8 جولائی، 2015

ڈاکٹر گردی نامنظور!

To the cruel doctors of Pakistan

ڈاکٹر گردی نامنظور!




آج پہلی بار کچھ لکھتے ہوئے ایسا ہو رہا ہے کہ مجھے بالکل سمجھ  نہیں آ رہا کیسے شروع کروں کہاں ختم کروں کن الفاظ کا انتخاب کروں کیسے اسے تشکیل دوں کیسے اس میں ربط پیدا کروں اس لیے جو میرے مخصوص ادبی انداز سے لطف اندوز ہونے کیلئے پڑھنا چاہتے ہوں ان سے پیشگی معذرت۔

یہ حادثہ میرے ایک قریبی عزیز کے رشتہ داروں کے ساتھ پیش آیا اور ان کے کہنے پر میں اسے تحریر کر رہا ہوں، اس حادثے کا طب سے متعلق کچھ پیجز نے بھی اشتراک کیا ہے مگر میری درخواست ہے کہ آپ سب بھی اسے



اتوار، 5 جولائی، 2015

اسلامی عبادات کے حیرت انگیز فوائد (پہلی قسط)

اسلامی عبادات کے حیرت انگیز  فوائد (پہلی قسط)


1st episode of Islamic prayers and health benefits

(انسان کے جسم میں کون کون سی غیرمرئی قوتیں ہوتی ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے؟ کیا ان سے بیماریوں کا علاج ممکن ہے؟ اسلامی عبادات سے انسانی جسم کو کیسے کیسے حیرت انگیز اور ناقابلِ یقین فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ یہ سب اور بہت کچھ پڑھیے 'اسلامی عبادات کے حیرت انگیز جسمانی فوائد' میں۔ ۔  ایک منفرد اور انوکھا موضوع جس کے زیرِ بحث زاویوں پر اس پہلے کبھی کوئی تحقیق نہیں کی گئی)



فی الوقت دنیا کا سب سے مشہور طبی مکتبہ فکر مغربی طب یا ویسٹرن میڈیسن ہے۔ مغربی طب چونکہ جدید سائنسی علوم پر مبنی ہے اس لیے یہ بھی صرف مادی عوامل پر ہی بحث کرتا نظر آتا ہے یعنی



منگل، 30 جون، 2015

عادل نیوز ' پکڑم پکڑائی'

عادل نیوز   -پکڑم پکڑائی

Funniest Urdu News Series!
Funny Urdu News
ناظرین عادل نیوز میں آپ سب کا خوش آمدید۔ ہمارے واحد سراخ رساں، خبر رساں، سماج کے ہاتھوں ہراساں، نیم انساں اور فل ٹائم حیواں 'رشید خبری' میں ہونے والی کچھ فنی و تکنیکی خرابیوں کے باعث ہم کچھ عرصے سے عادل نیوز نشر نہیں کر پا رہے تھے۔ رشید خبری صاحب حال ہی میں جاپانی کمپنی سے ریپئرنگ



جمعرات، 25 جون، 2015

حکایاتِ عادل: گدھے اور گھوڑے

Faraz Adils' story on horses and donkeysحکایاتِ عادل: گدھے اور گھوڑے




کہتے ہیں کہ ہزاروں سال پہلے جب زمین بھی دور سے نظر آنے والے چاند کی طرح خوبصورت ہوا کرتی تھی اور لوگوں کے دلوں میں اخلاص اور سچائی تاروں کی طرح چمکتی تھی ۔ ۔ بحر ِمنجمد سے متصل سرخ پہاڑوں کے عقب میں ایک ریاست "عدل نگر" ہوا کرتی تھی۔۔ ریاست کی خوبی یہ تھی کہ چھوٹی سی  ہونے کے باجود بیحد خوشحال تھی۔ ۔   سب لوگ ہنسی خوشی رہتے، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ۔ ۔ ہمسائیوں کا خیال رکھتے۔ ۔  کوئی بھی شخص




پیر، 22 جون، 2015

روزے میں گرمی توڑیں

روزے میں گرمی سے بچاؤ:


How to cool down your body during fasting
روزے دارو ۔ ۔ اللہ نبی کے پیارو۔ ۔  آپ سب کو میرا اسلام و علیکم:

سب ہی گرمی سے پریشان اور لوڈ شیڈنگ سے عاجز ہیں لیکن موسم اب بس بہتر ہوا ہی چاہتا ہے انشاء اللہ جیسا کہ خبروں میں بھی بتایا گیا ہے کہ پری مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو چکا ہے۔ اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کی ہمت سے زیادہ نہیں آزماتا۔

کچھ ممبرز کا اصرار ہے کہ روزے میں پیاس سے بچنے کے ٹوٹکے بتاؤں۔ افسوس کہ میں زبیدہ آپا نہیں ورنہ



جمعرات، 11 جون، 2015

کارساز کی چڑیل ۔ ۔ ۔

قصہ کارساز کی چڑیل کا۔ ۔ ۔


Faraz Adils' funny Urdu Story "Karsaz ki churail"

گرمیوں کی حبس زدہ راتوں میں جب اچانک بجلی چلی جائے تو انسان کے اندر کا 'لنگوئسٹ' جاگ اٹھتا ہے، اس کیفیت میں انسان دل ہی دل میں ایسے الفاظ ایجاد کرتا ہے کہ شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگا کر وہاں سے لاحول پڑھتا دفع ہوجاتا ہے کہ ایسی 'وُکیبلری' تو ہمارے اجداد نے بھی نہ سوچی۔

شکایت کیلئے کال ملائیں تو جواب ملتا ہے کہ "جناب "لوڈ"



جمعرات، 4 جون، 2015

ایک پیغام والدین کے نام:

انتہائی قابلِ احترام والدینِ طفلانِ ارضِ پاکستان۔ ۔ اسلام و علیکم۔

Urdu Message To Parents

بے شک کہ آپ کی چپلوں، چمڑے کی بیلٹوں، نصیحتوں اور دعاؤں میں اتنا اثر ہے کہ ایک پیدائشی کرکٹر بچہ ایم-بی-اے کر کہ بینک میں نوکر ہو جاتا ہے، مگر جس قوم میں والدین ایسا ظلم کرنے لگیں اسے پھر اسی طرح ہار کی ذلت اٹھانی پڑتی جسطرح 15 فروری کو انڈیا نے ہمیں چھٹی بار چھٹی کا دودھ یاد کروا کر رسوا کیا۔
ابتداء میں



بدھ، 3 جون، 2015

مٹی کا طوفان . . کیوں اور کیسے؟


مٹی کا طوفان . . کیوں اور کیسے؟

Urdu article on sandstorm facts


سخت گرمی کی دوپہر میں اپنے بستر پر پسینے میں شرابور پڑے آپ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ آپ سے بہتر زندگی تو ان برفانی ریچھوں کی ہوتی ہے جو کم از کم برف میں پکڑم پکڑائی تو کھیلتے ہیں۔ سخت بیزاری کی کیفیت آپ کے دل و دماغ کو جکڑ لیتی ہے؛ گھر والوں کی بے اعتنائی، محبوب کی بے وفائی اور دوستوں کی دغا داری کا احساس بھی یکلخت دل میں بڑی والی پھانس کی طرح چبھنے لگتا ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی آپ ایکدم سے کچھ تذبذب میں پڑ جاتے ہیں،



جمعہ، 29 مئی، 2015

میری بیٹی


میری بیٹی۔ ۔ ۔

Faraz Adils' heart touching Urdu Story on father daughter relation

پکی عمر کے آفاق صاحب پچھلے کئی دنوں سے سخت پریشان سے ںظر آ رہے تھے ۔ ۔ میں نے ایک دن انہیں آفیس میں چھٹی کے بعد پکڑ لیا ۔ ۔  پریشانی کی وجہ پوچھی ۔ ۔ پہلے تو ٹالتے رہے آخر ضبط نہ کر سکے ۔ ۔  کہنے لگے "میری بیٹی مجھ سے ناراض ہے" ۔ ۔ میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ "اس کا کہنا کے بچپن سے لیکر شادی کے معاملے تک میں نے اس کی کوئی بات نہیں مانی ۔ ۔ اس لیے اب وہ اپنی ماں اور بہن بھائیوں سے تو ملتی ہے مگر میری شکل دیکھنا بھی نہیں پسند کرتی" ان کی آنکھوں میں آنسو جھلملانے لگے۔ میں لرز کر رہ گیا۔ گھر جا کر سیدھا اپنی دو سال کی معصوم سی گڑیا کے پاس گیا۔ ۔ وہ اپنے کھلونے سے کھیل رہی تھی۔ ۔ میں نے اس سے کھیلنے کی کوشش کی مگر وہ مجھے نظر انداز کرنے لگی ۔ ۔



جمعرات، 7 مئی، 2015

عادل نیوز: فارم میں آرام لانڈری کے نام


فارم میں آرام لانڈری کے نام

Funniest Urdu News From Pakistan!

Faraz Adils' funny Urdu Adil News Farm Mai Aram

کہیں سیڑھی لگانی ہو
یا لفٹر سے اترنا ہو ۔ ۔
گھر سے تھیلے اٹھانے ہوں
کوئی ثبوت دکھانے ہوں
پھر ری-الیکشن جوکرنا ہو
میں اکثر بھول جاتا ہوں ۔ ۔ میں اکثر بھول جاتا ہوں ۔ ۔
یہ دردناک شاعری کسی ادبی محفل میں نہیں بلکہ کورٹ میں سماعت کے دوران انصاف خان صاحب نے



پیر، 4 مئی، 2015

آرٹیکل: عشقِ زیارت

عشقِ زیارت:


Holy Kaaba and tomb of Prophet PBUH

عزیز دوستو آج کافی دن بعد آپ لوگوں 
کی خدمت میں ایک بے ربط سی تحریر کے ساتھ حاظر ہوں۔ بے ربط تحریر اس لیے کہ کھڑے ہو کر لکھ رہا ہوں۔ کھڑے ہو کر کیوں لکھ رہا ہوں 



ہفتہ، 2 مئی، 2015

مزاحیہ آرٹیکل: تعارفِ علیل


تعارفِ علیل:

Introduction to the writer Faraz Adil


عزیز دوستو اسلام و علیکم،
میں جانتا ہوں کہ آپ تمام دوست کئی دنوں سے نئی تحریر کا انتظار کر رہے ہیں مگر آپ کی اس ننھی سے خواہش کو پورا کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ دوستو اس ناکامی کا ذمہ دار مجھے ٹھہرانا سراسر زیادتی ہوگی، اس میں آدھا قصور طویل علالت اور آدھا میرے ڈاکٹر کی ذلالت کا ہے۔ 2 ہفتے پہلے کی بات ہے کہ



عادل نیوز: پول کھول دے


ہفتہ پول کھول دے

Urdu News At Its best!
Faraz Adils' funny Adil News POL KHOL DE

ملک بھر میں 14 سے 21 مارچ (2015) تک ہفتہ 'پول کھول دے' والہانہ عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس تہوار کا آغاز ملک کے مشہور ایکشن ولن 'صولت مرزا' نے اپنی تحریک اور قائدین کی جی بھر کر بھر کر پولیں کھول کر کیا بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ ایکشن ولن نے اپنی بندوقوں کا رخ اپنے مرشدین کی طرف کر کہ بلا اشتعال فائرنگ کی اور



آرٹیکل: یمن تنازعہ اور گریٹر اسرائیل

گریٹر اسرائیل ۔ ۔ ایک نئے عہد میں پہلا قدم:


Informative Urdu article on Yemen crisis and greater Israel



کچھ دوستوں نے فرمائش کی ہے کہ یمن میں شروع ہونے والی جنگ سے متعلق لکھا جائے۔ اگرچہ میں کئی
 سالوں سے لوگوں کو یقین دلا رہا ہوں کہ میں ایک فکشن رائٹر ہوں یعنی کہانیاں وغیرہ لکھا کرتا ہے مگر پھر بھی لوگ بضد ہیں تو پھر میں اپنی رائے اس بارے میں پیش کردیتا ہوں۔ اس سے اختلاف



آرٹیکل: صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کون؟

یومِ صدیقِ اکبر اسپیشل:

صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کون؟

Urdu article on hazrat Abu Bakr RA


22 جمادی الثانی یار غار رسالت، پاسدار خلافت، تاجدار امامت، افضل بشر بعد الانبیاء حضرت ابوبکر صدیق کی وفات کا دن ہے۔ آئیے اس موقعے پر آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔
آپ کا اصل نام عبد اکعبہ تھا جسے حضورِ اقدس ﷺ نے تبدیل کر کہ