ہفتہ پول کھول دے
Urdu News At Its best!
خراجِ تحسین پیش کرتے
ہوئے اس کی رومانی زندگی کے خطوط، لڑکپن کے اس معصوم دور کی پیاری پیاری تصویریں
جس میں اس نے بمشکل دس ایک قتل ہی کیے ہونگے اور شادی کی ویڈیو وغیرہ ڈال کر خوب
ماحول بنا ڈالا ہے اور اس وقت ایکشن مرزا فلم کے ہیروز سے زیادہ ہمدردیاں اور محبتیں
لوٹ رہے ہیں۔
اس ہفتے کی دوسری سب سے
اہم اور قابلِ ذکر شخصیت عزیر بلوچ صاحب ٹھہرے جنہوں نے اپنے 'سائیوں' پر گرنیڈ
حملہ کر کہ ملکی سیاست کا ماحول مزید دھواں دار کر دیا۔ عزیر بلوچ نے سابق صدر
زرداری پر قتل کروانے کا الزام لگا کر زرداری صاحب کے دامن میں تیسرا اور آخری
پھول بھی اگا دیا (چوری اور ڈکیتی کے تو باغات پہلے ہی موجود تھے) جس پر زرداری
صاحب بھی بلبلا اٹھے اور فرمایا "ان عزیریوں سے کہ دو او بھائی چپ کریں ۔ ۔ ۔
اتنی جگہ کہاں ہے دامنِ داغ دار میں؟" نیز ان الزامات سے زرداری صاحب کے گھر
میں بھی کافی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو جو کہ پہلے ہی اپنے والد کے کرتوت
پر کافی نالاں رہتے ہیں قتل کا الزام لگنے کے بعد 2 دن سے کمرہ بند ہیں۔ اندرونی
ذرائع سے پتہ لگا ہے کہ انہوں نے گذشتہ دو دنوں سے نہ جوس پیا ہے نہ ہی اپنا فروٹ
سلاڈ کھایا ہے۔ بلاول بھٹو نے شدید رنج کی کیفیت میں ایک عدد ٹویٹ بھی کی ہے جس
میں انہوں نے کہا ہے کہ "میں تنگ آ چکا ہوں پاپا سے ۔ ۔ مجھے ان کی مونچھیں
دیکھ کر خوف آتا ہے اور ہنسی دیکھ کر تو دم ہی نکل جاتا ہے۔ ۔ میں انتظار میں ہوں
کہ کب میرے خوابوں کا شہزادہ مجھے اس قید سے چھڑا کر اپنے ساتھ دور بہت دور لے
جائے گا۔" زرداری صاحب نے اس ٹویٹ پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے صاف انکار کر
دیا ہے۔
تیسرا پٹاخہ ایک پھلجڑی
نے بذاتِ خود پھوڑا۔ ٹاپ ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار ہو کر
اڈیالہ جیل جا پہنچیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ لگا ہے کہ جیل جاتے ہی انہوں نے
امپوڑٹڈ بسکٹوں کا مطالبہ کیا۔ جب حوالدار بسکٹ لے کر پہنچا تو ایان علی نے یہ کہ
کر بسکٹ پھینک دیے کہ یہ بسکٹ تو میرا کتا بھی نہ کھائے جس کے بعد پورے عملے نے
سارے بسکٹ چائے میں ڈبو ڈبو کر خوب مزے لے لے کر کھائے جبکہ حوالدار نے تو بھاؤ
بھاؤ کر کہ ایان علی کو منہ بھی چڑایا۔ 1 دن کے ریمانڈ سے ہی ایان علی نے اکتا کر
چند اداکاراؤں کی پول پٹیاں کھول دیں (حوالدار اور تھانیدار کو پورا دن دیکھنا
ریمانڈ کا اہم حصہ تھا)۔
اداکارہ میرا پر ایان علی
نے الزام لگایا ہے کہ وہ بھی اپنے 65 سالہ کیرئیر میں خوب منی لانڈرنگ کرتی آئی
ہیں مگر آج تک پکڑی نہ جا سکیں۔ ایک دفعہ انہیں لندن ایئر پورٹ پر اچھی خاصی رقم
لے جاتے ہوئے دھر لیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے ان سے سوال کیا:
Are you involved in
money laundering?” “
تو اس کے جواب میں انہوں
نے کہا:
No sir, I don’t laundry,
my Dhobi laundry I give him money, but your uniform I laundry for free.”
یہ جواب سن کر تفتیشی
افسر کے جن دماغی خلیات میں انگریزی محفوظ تھی 'ٹھس' کر کہ فیوز ہوگئے اور چند ہی
لمحوں میں پورا دماغ شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث افسر کی حرکتِ قلب موقع پر ہی ساکت
ہوگئی۔ میرا نے فوراً ان کی نبص چیک کی اور چیخ مار کر سب کو مطلع کیا:
“His heart closed”
یہ کہ کر میرا وہاں سے
ایسا بھاگیں کہ سیدھا ایک معروف پاکستانی پروڈیوسر کے گھر آ کر سانس لیا اور پھر
کئی دن تک سانس لیتی رہیں۔
دوسرا الزام ایان علی نے
وینا ملک پر بھی لگایا ہے کہ وینا ملک بھی بھارتی ایئر پورٹ پر ڈھیر ساری نقدی کے
ساتھ پکڑی گئی تھیں مگر وہ یہ بہانہ بنا کر چھوٹ گئیں کہ "یہ پیسے اشمت نے
مالش کی اجرت کی مد میں دیے ہیں۔"
ہفتہ 'پول کھول دے' کے
نتیجے میں ہونے والی کاروائیوں سے بالخصوص کراچی کے موسم پر انتہائی خوشگوار اثرات
بھی مرتب ہوئے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ فضا میں 24 گھنٹے اٹھنے والے لاشوں کے
تعفن میں واضح کمی بھی محسوس کی گئی ہے جبکہ ظلم کے گہرے بادل بھی آہستہ آہستہ
چھٹنے لگے ہیں اور امید کا سورج ان کالی گھٹاؤں کی اوٹ سے نکل کر اپنی ہنستی
مسکراتی کرنیں بکھیر کر صبح نو کی جوت جگانے لگا ہے۔
مختصراً یہ کہ ہفتہ 'پول
کھول دے' کے انتہائی کامیاب ہونے کے باعث اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اس تہوار
کی مدت میں توسیع کر دی جائے گی اور مزید پولیں بھی کھلینگی۔
اب تک کے لیے اتنا ہی۔
نئی اور تازہ عادلانہ خبروں کے ساتھ جلد حاضر ہونگے تب تک کے لیے اپنا بے حد خیال
رکھیے گا۔
کیمرہ مین 'رشید خبری' کے
ساتھ، فراز عادل - کراچی
؎ فراز عادل
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں