منگل، 30 جون، 2015

عادل نیوز ' پکڑم پکڑائی'

عادل نیوز   -پکڑم پکڑائی

Funniest Urdu News Series!
Funny Urdu News
ناظرین عادل نیوز میں آپ سب کا خوش آمدید۔ ہمارے واحد سراخ رساں، خبر رساں، سماج کے ہاتھوں ہراساں، نیم انساں اور فل ٹائم حیواں 'رشید خبری' میں ہونے والی کچھ فنی و تکنیکی خرابیوں کے باعث ہم کچھ عرصے سے عادل نیوز نشر نہیں کر پا رہے تھے۔ رشید خبری صاحب حال ہی میں جاپانی کمپنی سے ریپئرنگ



جمعرات، 25 جون، 2015

حکایاتِ عادل: گدھے اور گھوڑے

Faraz Adils' story on horses and donkeysحکایاتِ عادل: گدھے اور گھوڑے




کہتے ہیں کہ ہزاروں سال پہلے جب زمین بھی دور سے نظر آنے والے چاند کی طرح خوبصورت ہوا کرتی تھی اور لوگوں کے دلوں میں اخلاص اور سچائی تاروں کی طرح چمکتی تھی ۔ ۔ بحر ِمنجمد سے متصل سرخ پہاڑوں کے عقب میں ایک ریاست "عدل نگر" ہوا کرتی تھی۔۔ ریاست کی خوبی یہ تھی کہ چھوٹی سی  ہونے کے باجود بیحد خوشحال تھی۔ ۔   سب لوگ ہنسی خوشی رہتے، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ۔ ۔ ہمسائیوں کا خیال رکھتے۔ ۔  کوئی بھی شخص




پیر، 22 جون، 2015

روزے میں گرمی توڑیں

روزے میں گرمی سے بچاؤ:


How to cool down your body during fasting
روزے دارو ۔ ۔ اللہ نبی کے پیارو۔ ۔  آپ سب کو میرا اسلام و علیکم:

سب ہی گرمی سے پریشان اور لوڈ شیڈنگ سے عاجز ہیں لیکن موسم اب بس بہتر ہوا ہی چاہتا ہے انشاء اللہ جیسا کہ خبروں میں بھی بتایا گیا ہے کہ پری مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو چکا ہے۔ اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کی ہمت سے زیادہ نہیں آزماتا۔

کچھ ممبرز کا اصرار ہے کہ روزے میں پیاس سے بچنے کے ٹوٹکے بتاؤں۔ افسوس کہ میں زبیدہ آپا نہیں ورنہ



جمعرات، 11 جون، 2015

کارساز کی چڑیل ۔ ۔ ۔

قصہ کارساز کی چڑیل کا۔ ۔ ۔


Faraz Adils' funny Urdu Story "Karsaz ki churail"

گرمیوں کی حبس زدہ راتوں میں جب اچانک بجلی چلی جائے تو انسان کے اندر کا 'لنگوئسٹ' جاگ اٹھتا ہے، اس کیفیت میں انسان دل ہی دل میں ایسے الفاظ ایجاد کرتا ہے کہ شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگا کر وہاں سے لاحول پڑھتا دفع ہوجاتا ہے کہ ایسی 'وُکیبلری' تو ہمارے اجداد نے بھی نہ سوچی۔

شکایت کیلئے کال ملائیں تو جواب ملتا ہے کہ "جناب "لوڈ"



جمعرات، 4 جون، 2015

ایک پیغام والدین کے نام:

انتہائی قابلِ احترام والدینِ طفلانِ ارضِ پاکستان۔ ۔ اسلام و علیکم۔

Urdu Message To Parents

بے شک کہ آپ کی چپلوں، چمڑے کی بیلٹوں، نصیحتوں اور دعاؤں میں اتنا اثر ہے کہ ایک پیدائشی کرکٹر بچہ ایم-بی-اے کر کہ بینک میں نوکر ہو جاتا ہے، مگر جس قوم میں والدین ایسا ظلم کرنے لگیں اسے پھر اسی طرح ہار کی ذلت اٹھانی پڑتی جسطرح 15 فروری کو انڈیا نے ہمیں چھٹی بار چھٹی کا دودھ یاد کروا کر رسوا کیا۔
ابتداء میں



بدھ، 3 جون، 2015

مٹی کا طوفان . . کیوں اور کیسے؟


مٹی کا طوفان . . کیوں اور کیسے؟

Urdu article on sandstorm facts


سخت گرمی کی دوپہر میں اپنے بستر پر پسینے میں شرابور پڑے آپ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ آپ سے بہتر زندگی تو ان برفانی ریچھوں کی ہوتی ہے جو کم از کم برف میں پکڑم پکڑائی تو کھیلتے ہیں۔ سخت بیزاری کی کیفیت آپ کے دل و دماغ کو جکڑ لیتی ہے؛ گھر والوں کی بے اعتنائی، محبوب کی بے وفائی اور دوستوں کی دغا داری کا احساس بھی یکلخت دل میں بڑی والی پھانس کی طرح چبھنے لگتا ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی آپ ایکدم سے کچھ تذبذب میں پڑ جاتے ہیں،