عادل نیوز -پکڑم پکڑائی
Funniest Urdu News Series!
ناظرین عادل نیوز میں آپ سب کا خوش آمدید۔ ہمارے واحد سراخ
رساں، خبر رساں، سماج کے ہاتھوں ہراساں، نیم انساں اور فل ٹائم حیواں 'رشید خبری'
میں ہونے والی کچھ فنی و تکنیکی خرابیوں کے باعث ہم کچھ عرصے سے عادل نیوز نشر
نہیں کر پا رہے تھے۔ رشید خبری صاحب حال ہی میں جاپانی کمپنی سے ریپئرنگ
کروا کر واپس تشریف لائے ہیں سو ہم اس دوران ہونے والے تمام ملکی و غیر ملکی حالات پر تجزیے اور ٹاپ سیکرٹ خبریں آپ سے شیئر کرتے ہیں۔
کروا کر واپس تشریف لائے ہیں سو ہم اس دوران ہونے والے تمام ملکی و غیر ملکی حالات پر تجزیے اور ٹاپ سیکرٹ خبریں آپ سے شیئر کرتے ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے عرضِ پاک میں پکڑم پکڑائی کا کھیل جوش و
خروش سے کھیلا جا رہا ہے جس میں 'پکڑم' 'کالے بوٹ' والے کر رہے ہیں اور 'پکڑائی'
'کالے کرتوت' والوں کی ہو رہی ہے۔ کالے کرتوت کا نام سنتے ہی یقینی طور پر آپ سب
کے ذہنوں میں سندھ کی 2 نامور پارٹیوں اور ان کے رہنماؤں کے نام گھوم گئے ہونگے
اور حقیقت بھی یہی ہے۔ محبوبہ زرد-آری ملکہ لانڈری کی گرفتاری کے بعد سلطنتِ
زرد-آری اور اس کے باشندوں پر تابڑ توڑ حملے کیے جانے لگے۔ ایک کے بعد ایک اتنے
کرپشن کیسز کھلے کہ 'ادی' 'آدھی' ہو کر رہ گئیں۔ اس یکلخت ٹوٹ پڑنے والی افتاد سے
ہر وقت اپنے شیطانی عزائم میں ڈوب کر ہولے ہولے مسکرانے والے انتہائی صابر زرد-آری
بھی صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے اور آپ نے کے-ایم-سی کے سالوں پرانے بند گٹر
کی مانند پھٹ کر ہر جگہ تعفن پھیلا دیا۔ آپ نے کالے بوٹوں کو دھمکی آمیز بیان دیتے
ہوئے کہا کہ:
"یہ ساری دشمنی ایان لانڈری کا نمبر نہ دینے کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ ۔ ہماری مزید پول پٹیاں کھولی گئیں تو ہم بھی ساری گندی گندی باتیں بتا دینگے۔ ۔ انہوں نے صرف 3 سال رہنا ہے جبکہ شیطان کی عمر میں قیامت تک کی توسیع ہے اور یہ بات مقدس کتاب سے ثابت ہے ۔ ۔ بہتر ہوگا کہ ہمیں نہ چھیڑا جائے ورنہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ ۔ ۔"
آپ کا پرجوش بیان سن آپ کی صاحبزادی بلو بلونگڑی بھی جوش میں آگئیں اور کہنے لگیں۔ ۔ "پاپا آپ اینٹ سے اینٹ بجائیں میں تالیاں بجاؤنگی ۔ ۔ مجھے ایسے ہاتھ کھول کر تالیاں بجانے کا بہت شوق ہے ۔ ۔"
پیر بوری والی سرکار پر بھی دوستوں دشمنوں سب کی طرف سے یلغار جاری رہی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مشہور چینل بی بی سی نے ان کی پارٹی پر بھارتی ایجنسی راء سے فنڈنگ لینے کا الزام عائد کیا۔ جواب میں پیر صاحب کو مدہوشی کے عالم میں "مجھے اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہا دم تھا۔ ۔ ۔ میری کشتی وہیں ڈوبی جہاں بھتہ کم تھا" گاتے سنا گیا۔ اس سلسلے میں پارٹی ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے کہ "یہ سراسر جھوٹ ہے۔ ہمیں آج تک راء سے ایک ڈھیلا نہیں ملا بلکہ ہم ہمیشہ براہِ راست بھارتی وزیرِ اعظم سے پیسے لیتے آئے ہیں۔ یہ نریندر مودی پاکستان دشمن ہے اسی لیے پاکستان اور بالخصوص کرانچی میں فساد برپا کرنے کیلئے ایسی بے بنیاد خبریں لیک کر رہا ہے۔"

سیاسی میدان ہمیشہ کی طرح ایسی ہی بہت سی گرما گرم خبروں سے
تپتا رہا لیکن گزشتہ دنوں جو چیز سب سے زیادہ تپی وہ تھا پاکستان کا موسم۔ شیطان
کے بند ہوتے ہی گرم ہواؤں کا ایسا عذاب نازل ہوا کہ خلقِ خدا پریشان رہ گئی۔ علماء
اور مفتیانِ کرام اس نتیجے پر پہنچے کہ پاکستان میں سب سے بہتر اعمال شیطان کے ہی
تھے اس لیے اس کے جاتے ہی عوام پر یہ عذاب نازل کیا گیا۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی
تغیرِ حال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر کرانچی ہی رہا۔ گرمی بڑھتے ہی سندھ
حکومت نے کمال ذہانت کا ثبوت دیتے ہوئے فوری طور بجلی منقطع کر دی اور گرمی سے
سڑتی ہوئی عوام کو پنکھے کی ہوا سے بھی محروم کر دیا۔ استفسار کرنے پر حکومتی موقف
سامنے آیا کہ "ٹھنڈا گرم ہونا صرف گرم ہونے کے مقابلے زیادہ نقصان دہ ہے، ہم
نہیں چاہتے کہ لوگ دھوپ سے واپس آ کر پنکھے کی ہوا کھائیں اور بیمار پڑ جائیں۔"
حکومت کی بصیرت پر عوام نے بِلک بِلک کر "کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو
زندہ ہے اور پرسوں صرف بھٹو ہی زندہ رہے گا" کے نعرے لگائے۔ ۔ ۔ مگر افسوس کے
عوام کی نااہلی کی وجہ سے یہ تدبیرِ خیر کارگر ثابت نہ ہو سکی اور ہیٹ اسٹروک سے
کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں!!
ہنگامی بنیادوں پر سائیں بھنگ شاہ کو جگانے کا فیصلہ کیا
گیا۔ آپ کا تابوت کھول کر آپ کو باہر نکالا گیا اور فریاد کی گئی کہ عوام گرمی سے
مر رہی ہے کچھ کیجئے۔ اس پر آپ حیران رہ گئے کہ ابھی کچھ دیر پہلے جو طوفانِ نوح
آیا تھا اس وقت تو بڑی ٹھنڈ تھی اب اچانک گرمی کیونکر ہوگئی؟ بڑی مشکلوں سے آپ کو
کلینڈر دکھا کر باور کرایا گیا کہ حضرتِ نوح کا دور ختم ہوئے عرصہ گزرا اور اب
شریعتِ محمد ﷺ کا بول بالا ہے۔
سائیں کے جس قدر حواس باقی تھے ان میں واپس آنے کے بعد یکسوئی سے عوام کی خدمت میں مشغول ہوگئے۔ آپ نے فوری طور پر سندھ میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا حکم دے دیا ہے اور خود بھی اب تک سینکڑوں پودے لگا چکے ہیں۔ پودوں سے اٹھنے والی بھینی بھینی خوشبو سونگھ کر جب ان سے پودے کی قسم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ 'مخصوص' پودا لو سے بچاتا ہے، غمِ زیست سے رہائی دلاتا ہے، جگر اور مثانے کی گرمی کیلئے بھی اکسیر ہے، عمر بیحد لمبی کرتا ہے اور دماغ کو ہر قسم کی سوچ و فکر سے آزاد کرتا ہے۔ آئندہ سال جب گرم ہوائیں ان پودوں سے ٹکرا کر عوام کی ناک میں گھسینگی تو سندھ کا ہر شہری سائیں بھنگ شاہ ہوگا!

ناظرین دامانِ وقت
کی کمی کے باعث اس قسط میں مزید خبریں شامل کرنا ممکن نہیں۔ مختصراً بتاتے چلیں کہ
'ریاست ہائے امریکہ' نے ہم جنسوں کو شادی کی اجازت دینے کے بعد اب ریاست کا نام
تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے ناموں میں 'ریاست ہائے ہائے' اور 'ریاست
ہائے نی میں مر گئی' جیسے نام زیرِ غور ہیں۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ اس حرکت کے
بعد پاکستان و دیگر ممالک کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں کہ وہ 'ان' جیسوں کی خدمت
گاری کرتے ہیں۔۔ ایک افسوسناک بات جو سامنے آئی وہ یہ کہ اس قبیح فعل کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے اور پاکستان
میں بسنے والی 'ریاست ہائے ہائے' کی باقیات نے اپنی فیس بک تصاویر کو رنگین کر کہ خوب
جشن منایا۔ البتہ تصاویر کو رنگنے کے نتیجے میں کئی طلاقیں، بریک اپ اور جائیداد
سے عاق ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
(عادل نیوز کی تازہ مزاحیہ قسط پڑھیں: "عادل نیوز - والہانہ عقیدت"۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اب تک کیلئے اتنا ہی ۔ ۔عادل نیوز کی نئی قسط کیسی لگی۔ ۔ ۔؟ اپنی قیمتی آراء سے کمنٹس میں ضرور آگاہ کیجیے اور مزید مزاحیہ تحریروں اور دلچسپ کہانیوں، خبروں کیلئے لائیک کرنا نہ بھولیے ۔ ۔
Fb.com/farazadilpen
؎فراز عادل

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں