عادل نیوز - والہانہ عقیدت:
(نوٹ: عادل نیوز پلیٹ فارم کافی عرصہ سے پوری ذمہ داری کے ساتھ ملک کی
مایوس کن سیاسی صورتحال سے مزاح کھود کھود کر نکالتا آ رہا ہے اور آپ کے چہروں پر
مسکراہٹیں بکھیرتا آ رہا ہے۔ اگر آپ اپنے لیڈران سے اتنی ہی والہانہ عقیدت رکھتے
ہیں جتنی کہ بالکل نہیں رکھنی چاہیے تو براہِ مہربانی عادل نیوز پڑھنے سے گریز
کریں کیونکہ یہ آپ کو 'تیر' کی طرح چبھ سکتی ہے، 'بلے' کی طرح سر پر بج سکتی ہے
اور 'شیر' کی طرح چیر پھاڑ کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عادل نیوز مکمل طور پر ایک
غیرجانبدار نیوز پلیٹ فارم ہے جیسا کہ ہمارے مایہ ناز رپورٹر رشید خبری نے ایک شب اپنے پسندیدہ مشروب کی چار چسکیاں لینے
کے بعد عادل نیوز کی شان میں فرمایا اور کیا ہی خوب فرمایا کہ: