پیر، 31 اگست، 2015

جنم آف دی لیجنڈ

Faraz_Adil_Funny_Urdu_Story_Janam_Of_The_Legendسکندرِ اعظم نے آدھی دنیا فتح کرنے کے بعد اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ہند کے اطراف میں پڑاؤ ڈالا تو اپنی بے تحاشہ پھیلی ہوئی سلطنت کا سوچ کر اس کے دل میں تفخر کا لاوا امڈ آیا۔ نشہ غرور میں اس نے اپنے سب سے بہترین نجومیوں اور کاہنوں کو فوری طور پر طلب کیا اور کہا:
"زمین کے اس طول و عرض میں مجھ جیسا عظیم فاتح کسی نے نہ دیکھا ۔ ۔ ۔ انسان کی تاریخ مجھ جیسے عظیم فاتح کا مماثل ظاہر کرنے سے قاصر ہے ۔ ۔ ۔ مگر میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا مستقبل میں کوئی ایسا مردِ آزما نظر آتا ہے جو میری فتوحات کے اس انبار کو معمولی کر دکھائے؟"

خیمہ دربار میں سناٹا چھا گیا ۔ ۔ ۔



منگل، 11 اگست، 2015

میرا پاکستان کہاں گیا۔۔۔!!؟؟

میرا پاکستان کہاں گیا۔۔۔!!؟؟

Pakistan-Independence-Day-Special-Urdu-Story
(یومِ آزادی اسپیشل ۔ ۔ دل کو چھو جانے والی کہانی۔ مکمل ضرور پڑھیں!)

بابر نائی کی دکان پر کیا حجام کیا حجامت بنوانے والے اور کیا حجامت کے منتظر ۔ ۔ سب ہی دکان کے ایک اونچے کونے پر نصب چھوٹے سے ٹی وی پر پورے جوش اور انہماک کے ساتھ پڑوسی فلم کا ایک سنسنی خیز ہاکی میچ سین دیکھنے میں مشغول تھے ۔ ۔ "وہ مارا۔۔۔!!" گول ہوتے ہی ایک نوجوان نے جوشیلے انداز میں مٹھی لہرا کر نعرہ مارا اور فضا بیک گراؤنڈ میں چلنے والے پڑوسی ملک کے ترانے سے گونج اٹھی ۔ ۔ ۔

ٹھش ش ش۔۔۔!!!

ابھی جشن پورا نہیں ہوا تھا کہ ایک بڑا سا پتھر گولی کی رفتار سے آ کر سیدھا اسکرین پر لگا اور ٹی وی ٹوٹنے کی زوردار آواز نے سب کو سکتے میں ڈال دیا۔

"ابے ۔ ۔ پھر توڑ دیا میرا ٹی وی ۔ ۔ یہ مستانہ کہاں سے گھس آیا تھا دکان میں




ہفتہ، 8 اگست، 2015

یہ میری ماں ہیں (دوسرا اور آخری حصہ)

یہ میری ماں ہیں:

https://asdhelp.files.wordpress.com/2010/08/teacher_0.jpg

اگلے دن جب مسز تھامسن کلاس میں داخل ہوئیں تو انہوں نے اپنی عادت مستمرہ کے مطابق اپنا روایتی جملہ "آئی لو یو آل" دہرایا ۔ مگر وہ جانتی تھیں کہ وہ آج بھی جھوٹ بول رہی ہیں۔ کیونکہ اسی کلاس میں بیٹھے ایک بے ترتیب بالوں والے بچے جیڈی کے لیے جو محبت وہ آج اپنے دل میں محسوس کر رہی تھیں وہ کلاس میں بیٹھے اور کسی بچے کے لیے ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ لیکچر کے دوران انہوں نے حسبِ معمول ایک سوال جیڈی پر داغا اور



یہ میری ماں ہیں (حصہ اول)

یہ میری ماں ہیں:


https://asdhelp.files.wordpress.com/2010/08/teacher_0.jpg
مسز تھامسن امریکہ کے ایک چھوٹے سے شہر گارلینڈ میں پرائمری اسکول کلاس 5 کی ٹیچر تھیں۔ ان کی ایک عادت تھی کہ وہ کلاس شروع کرنے سے پہلے ہمیشہ "آئی لو یو آل" بولا کرتیں۔ مگر وہ جانتی تھیں کہ وہ سچ نہیں کہتیں۔ وہ کلاس کے تمام بچوں سے یکساں پیار نہیں کرتی تھیں۔ کلاس میں ایک ایسا بچہ تھا جو مسز تھامسن کو ایک آںکھ نہ بھاتا۔ اس کا نام جیڈی تھا۔ جیڈی میلی کچیلی حالت میں اسکول آجایا کرتا۔ اس کے بال بگڑے ہوئے ہوتے، جوتوں کے تسمے کھلے ہوئے، قمیض کے کالر پر میل کا نشان۔ ۔ ۔ لیکچر کے دوران بھی اس کا دھیان کہیں اور ہوتا۔ مسز تھامسن کے ڈانٹنے پر وہ چونک کر انہیں دیکھنے تو لگ جاتا مگر اس کی خالی خولی نظروں سے



عادل نیوز: جرمن ہمارے؟؟؟


عادل نیوز کی عادلانہ خبر - جرمن ہمارے ۔۔؟؟


(عادل نیوز کی پہلی چھوٹی ننھی منی سی مگر یادگار قسط جس کے بعد عادل نیوز کے طوفان انگیز مزاحیہ خبر سلسلے کا آغاز ہوا اور ہزاروں لوگوں کے دل میں گھر کر گیا!!)

Adil-News-Germany-Plays-Pakistani-National-Anthem
جھومتی جھامتی خبر کے مطابق گذشتہ برس وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے جرمنی دورے پر جرمنی فوج اور حکام نے پاکستانی قومی ترانہ چلا کر خراجِ عقیدت پیش کیا تھا جس کی ویڈیو پاکستان تک اب پہچی ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ جرمن فوجیوں کو بالخصوص پاکستانی قومی ترانے کے بول یاد کروائے گئے تھے اس لیے انہوں نے خوب لہک لہک کر دھن کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا جبکہ پاکستانی حکام اس دوران ذیرِ لب کچھ عجیب سے بول بڑبڑاتے رہے اور ترانے کے اختتام پر ایک لیگی وزیر نے تو پرجوش انداز میں میاں صاحب پر پھونکیں بھی دے ماریں۔

پاکستان میں یہ ویڈیو پہنچنے پر پاکستانی عوام میں



فاسٹ باؤلر اور فاسٹ سینچریاں

فاسٹ باؤلر اور فاسٹ سینچریاں:


Fast-Bowlers-And-Fast-Centuries
"ناظرین 'عادلانہ کمنٹری' باکس سے میں ہوں آپ کا کمنٹیٹر فراز عادل آپ کے ساتھ لائیو۔"
1990:
مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بال کو ہاتھ میں محبوب کی زلف کی طرح گھماتے ہوئے بیٹسمن کی جانب دوڑے اور ہاتھ تیزی سے گھما کر بال بیٹسمین کی جانب روانہ کر دی۔ بال 360 ڈگری پر گردش کرتی ہوئی بیٹسمن کی جانب لپکی ۔ ۔ بیٹسمن کی آنکھوں کی پتلیاں بال پر مرکوز ہونے کے باعث چند ہی لمحوں میں چکرا چکرا کر ساکت ہو چکی ہیں اور وہ پتھرائی ہوئی نظروں سے اسے دیکھنے لگا ہے۔ ۔ ناظرین بال نے



مسئلہ فیس بک!!

مسئلہ فیس بک!!



http://seotowebdesign.com/wp-content/uploads/2015/06/Easy-5-ways-to-find-fake-Facebook-account.jpg
مسئلہ فیس بک!!

اماں یار یہ مارک زکربرگ تو لگتا ہے فیس بک کا ٹھیکہ سندھ حکومت کے حوالے کر کہ برنس روڈ پر پشاوری آئسکریم بیچ رہا ہے آج کل۔ غضب خدا کا عجب ہیجان انگیز کیفیت برپا ہے پیجز پر۔ آدھے سے زیادہ لوگوں کو کہانیاں پوری نہیں مل پا رہی ہیں اور دھمکیاں مجھے سننے کو مل رہی ہیں "بھائی کب کرو گے پوسٹ؟" "بھائی کیا آدھی پوسٹ کر دی دوبارہ سے اور کتنا انتظار کریں ہم؟" کچھ لوگوں کے مسیج پڑھ کر تو ایسا لگتا ہے جیسے میرے گھر کی دیوار ٹاپ کر اندر آن کودینگے اور کہانیوں کی ڈکیتی مار کر لیجائینگے۔ جبکہ 



گدھ کون؟

گدھ ۔ ۔

Who-Is-The-Real-Vulture-Urdu-Articles

دوستو یہ تصویر 'کیون کارٹر' نامی ایک فوٹو جرنلسٹ نے جنوبی سوڈان کے دورے پر لی جس میں ایک بیمار لاغر 
بچہ بھوک سے نڈھال بیٹھا ہے اور اس سے کچھ فاصلے پر ایک گدھ اس کے مرنے کے انتظار میں ہے تاکہ وہ اسے اپنی خوراک بنا سکے۔ کیون کارٹر سمیت کسی بھی جرنلسٹ کو ان بچوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ ان سے بیماریاں لگنے کا خدشہ تھا اس لیے وہ اسے اٹھا کر کسی محفوظ مقام پر نہ لے جا سکا۔ ویسے بھی