ہفتہ، 8 اگست، 2015

عادل نیوز: جرمن ہمارے؟؟؟


عادل نیوز کی عادلانہ خبر - جرمن ہمارے ۔۔؟؟


(عادل نیوز کی پہلی چھوٹی ننھی منی سی مگر یادگار قسط جس کے بعد عادل نیوز کے طوفان انگیز مزاحیہ خبر سلسلے کا آغاز ہوا اور ہزاروں لوگوں کے دل میں گھر کر گیا!!)

Adil-News-Germany-Plays-Pakistani-National-Anthem
جھومتی جھامتی خبر کے مطابق گذشتہ برس وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے جرمنی دورے پر جرمنی فوج اور حکام نے پاکستانی قومی ترانہ چلا کر خراجِ عقیدت پیش کیا تھا جس کی ویڈیو پاکستان تک اب پہچی ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ جرمن فوجیوں کو بالخصوص پاکستانی قومی ترانے کے بول یاد کروائے گئے تھے اس لیے انہوں نے خوب لہک لہک کر دھن کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا جبکہ پاکستانی حکام اس دوران ذیرِ لب کچھ عجیب سے بول بڑبڑاتے رہے اور ترانے کے اختتام پر ایک لیگی وزیر نے تو پرجوش انداز میں میاں صاحب پر پھونکیں بھی دے ماریں۔

پاکستان میں یہ ویڈیو پہنچنے پر پاکستانی عوام میں
خوشی اور جذبے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چونکہ عوام کو جرمنی کا قومی ترانہ تو نہ مل سکا اس لیے دوستی اور محبت کے قدم دیوانہ وار اٹھاتے ہوئے ان پاکستانی باشندوں نے جن کے پاس جرمن شیفرڈ کتے موجود تھے ان کی خوب خاطر مدارت کی۔ لائیف بوائے شیمپو سے نہلایا دھلایا نیز کھانے میں بھی طرح طرح کی ہانڈی لسی پیش کی۔ روایتی پاکستانی یکلخت فریفتگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ کے 23 سالہ عمیر نے تو جذبات میں آ کر اپنے جرمن شیفرڈ کو بائیک پر بٹھا لیا اور پورے شہر میں اسے لے کر گھومتے رہے ساتھ ہی "جرمن ہمارے بھائی ہیں ۔ ۔ باقی سب ہرجائی ہیں" کے نعرے بلند کیے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق عمیر کے سگے بھائی فرحاج نے اس حرکت پر ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
مزید 'عادلانہ خبر' کے لیے وزٹ کرتے رہیے ہمارا پیج اور ویب سائٹ۔ 

کیمرہ میں 'رشید خبری' کے ساتھ ۔ ۔ فراز عادل۔ ۔ کراچی!
؎ فراز عادل

Pic Source: http://telecomnewspk.com/wp-content/uploads/2015/05/Germany-Army-Played-Pakistan-National-anthem-in-Parade.png



0 comments:

Facebook Blogger Plugin: Bloggerized by AllBlogTools.com Enhanced by MyBloggerTricks.com

ایک تبصرہ شائع کریں