ہفتہ، 8 اگست، 2015

مسئلہ فیس بک!!

مسئلہ فیس بک!!



http://seotowebdesign.com/wp-content/uploads/2015/06/Easy-5-ways-to-find-fake-Facebook-account.jpg
مسئلہ فیس بک!!

اماں یار یہ مارک زکربرگ تو لگتا ہے فیس بک کا ٹھیکہ سندھ حکومت کے حوالے کر کہ برنس روڈ پر پشاوری آئسکریم بیچ رہا ہے آج کل۔ غضب خدا کا عجب ہیجان انگیز کیفیت برپا ہے پیجز پر۔ آدھے سے زیادہ لوگوں کو کہانیاں پوری نہیں مل پا رہی ہیں اور دھمکیاں مجھے سننے کو مل رہی ہیں "بھائی کب کرو گے پوسٹ؟" "بھائی کیا آدھی پوسٹ کر دی دوبارہ سے اور کتنا انتظار کریں ہم؟" کچھ لوگوں کے مسیج پڑھ کر تو ایسا لگتا ہے جیسے میرے گھر کی دیوار ٹاپ کر اندر آن کودینگے اور کہانیوں کی ڈکیتی مار کر لیجائینگے۔ جبکہ 
میں بے چارہ منمنا منمنا کر بتاتا رہتا ہوں کہ بھائی اللہ کی قسم پوری کہانی پوسٹ کر چکا ہوں مگر منمناتے ہوئے میمنے کی سنتا ہی کون ہے؟ بات صرف یہیں رک جاتی تو پھر بھی شاید کچھ گزارہ تھا مگر کومنٹس کا کیا کریں؟ 10 میں سے بمشکل 2 کومنٹس مجھے نظر آ رہا ہے باقی کیا کہ رہے ہیں کچھ پتہ نہیں۔ پھر ان باکس آتا ہے "بھائی بندہ جواب بھی دے دیتا ہے کومنٹ کا" "آپ نے تو ابھی سے آنکھیں سر پر چڑھا لی ہیں" وغیرہ وغیرہ اور میں ایک بار پھر "میں ں ں ۔ ۔ میں ں ں" کرتا رہ جاتا ہوں۔
تمام پنکھوں سے گزارش ہے کہ دعا کریں جلد از جلد یہ فیس بکی مسلے حل ہوں تاکہ طویل پوسٹس یعنی کہانیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ پتہ نہیں کس کی بد دعا لگی ہے فیس بک کو۔ ان لڑکیوں کی جن کی پروفائل پکچر فیس بک کی نئی بیہودہ پالیسی کے باعث راتوں رات پبلک ہو گئیں یا پھر ان معصوم لڑکوں کی جنہیں 'ورچوئل صنفِ نازک' نے ان چوری شدہ پروفائل پکچرز کو اپنی آئی ڈی کی زینت بنا کر پھانسا۔ جب ولولہ انگیز جذبات سے بھرپور ایک طویل داستانِ عشق کے اختتام پر محبوبہ یکایک رشیدہ سے رشید نکل آئے تو دل سے نکلنے والی ہائے 'فرش' ہلا دیتی ہے دوستو ۔ ۔ مگر یہ درد تو ایک پاکستانی ویلا عاشق ہی محسوس کر سکتا ہے وہ یہودی زکربرگر بھلا کیا جانے!
یہودی سے خیال آیا ۔ ۔ صد افسوس کہ مارک زکربرگ کی والدہ کو انڈہ وارنا بھی نہیں آتا ہوگا ورنہ بیٹے کی ویب سائٹ کی نظر ہی اتار دیتیں۔ ۔!!

؎ فراز عال


Pic Source: http://seotowebdesign.com/wp-content/uploads/2015/06/Easy-5-ways-to-find-fake-Facebook-account.jpg



0 comments:

Facebook Blogger Plugin: Bloggerized by AllBlogTools.com Enhanced by MyBloggerTricks.com

ایک تبصرہ شائع کریں